بارشوں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا بھی سلسلہ جاری رہا جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی صبح سے ہی رک رک کر رم جھم بارشیں شروع ہونے کے دوران محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔بارشوں کی وجہ سے جہاں لاک ڈاؤن مزید سنگین ہوگیا وہیں دیہات میں کسان بھی کھیت کھلیانوں پر کام کرنے سے قاصر رہ گئے۔ وہی باغبانی شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس بارش سے انکے میواہ باغات کو کافی فائدہ ملے گا۔
بارش کے باعث لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے اور باغبانی شعبہ سے منسلک کسانوں کے چہروں پر خوشی نظر آرہی ہے۔