شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں آج صبح جائے تصادم پر گولیوں کا تازہ تبادلہ شروع ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں اُس جگہ فائرنگ کا سر نو آغاز ہوگیا جہاں گذشتہ روز عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید تصادم ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
بارہمولہ تصادم: چار عسکریت پسند، دو سی آرپی ایف اور ایک پولیس اہلکار ہلاک
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسند مخالف آپریشن رات کیلئے معطل رکھا تھا اور آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کریری میں 3 عسکریت پسند، دو سی آر پی ایف اہلکار،ایک فوجی اور ایک ایس پی او سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کریری تصادم گذشتہ روز صبح شروع ہو ا تھا جو آج دوسرے دن میں داخل ہوگیا ہے۔