ETV Bharat / state

مفت ماسک تقسیم کاری کی مہم - ماسک تقسیم

ڈیف اینڈ میوٹ ایسوسی ایشن نے گاندربل میں مفت ماسک تقسیم کئے، شاہراہ پر عوام کے لئے چلائی بیداری مہم۔

مفت ماسک تقسیم کاری کی مہم
مفت ماسک تقسیم کاری کی مہم
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 10:24 PM IST

Updated : Jun 19, 2020, 11:09 AM IST

خیر سگالی کے جزبے کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیف اینڈ میوٹ ایسوسی ایشن (ڈی این ایم اے) ، گاندربل سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور خاص اور قابل نوجوان بچے اور بچیوں نے آج مسلسل دوسرے روز بھی ضلع گاندربل کے بیہامہ علاقہ میں سرینگر لداخ قومی شاہراہ پر عام لوگوں اور حفاظتی عملے میں ماسک تقسیم کیے۔

مفت ماسک تقسیم کاری کی مہم

ایسوسی ایشن کے ممبران جو خصوصی طور پر قابل احترام، سننے اور بولنے کی قوت نہیں رکھتے ہیں، نے عام لوگوں کو ماسک ، آپسی دوری ، ہاتھ دھونے اور دیگر صحت سے متعلق جانکاری دی۔

یہ کمسن بچے مفت میں فیس ماسک اور دیگر غذائی اجناس کی تقسیم کاری کے علاوہ سماجی بیداری مہموں کا انعقاد کر کے معاشرتی اصلاح اور فلاح و بہبود میں اپنا قلیدی رول ادا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‎‎

ایس ایس پی گاندربل، خلیل احمد پوسوال کی طرف سے ان معصوم بچوں کی کوششوں کو خوب سراہا گیا اور ان کمسن بچوں کو اعزاز سے نوازنے کی بات بھی کی گئی۔

ایس ایس پی نے اپنے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ماسک تقسیم کرنے اور دیگر سرگرمیوں میں ان خصوصی طور پر قابل بچوں کی مدد کریں اور شاہراہ پر کئے جارہے انکے رضاکارانہ کام کے چلتے انکی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Last Updated : Jun 19, 2020, 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.