ضلع پلوامہ میں گزشتہ کئی دنوں سے کئی نوجوانوں کی لاپتہ ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ وہیں ان کے اہل خانہ بذریعہ سوشل میڈیا انہیں گھر واپس آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
پلوامہ سے 4 نوجوان لاپتہ، نم آنکھوں سے گھر واپسی کی اپیل ضلع پلوامہ کے یخراج پورہ تمولہل، راجپورہ، گلشن آباد اور خانقاہ باگ پاپنور سے چار نوجوانوں کی لاپتہ ہونے کی خبر آئی ہے۔ان نوجوان کی شناحت یخراج پورہ تمولہل پلوامہ جنید رشید ،راجپورہ کے آندلیف رشید وہی گلشن آباد کے مدثر نبی اور پانپور کا فیصل رشید ڈار کے بطور ہوئی ہیں۔اگرچہ فیصل رشید ڈار کا آڈیو کلیپ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے عکسریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کا دعوی کیا ہے وہیں اپنے اہل خانہ سے انہوں نے اپیل کی ہے کہ انہیں تلاش کرنے کی کوشش نہ کرے۔ اس سلسلہ میں یخراج پورہ تمولہل کے جنید رشید کے اہل خانہ نے آج اپنے بیٹے کو گھر واپسی کی اپیل کی۔ جنید اگرچہ بی اے فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے وہیں اس کا بڑا بھائی فوج میں کام کررہا ہے جنید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے سات دنوں سے گھر سے لاپتہ ہے، گھر والوں نے اسے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ حالانکہ گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن لاسی پورہ میں درج کروائی ہے۔