شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں پولیس نے شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے چار معاون کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چھان پورہ اٹھارہ سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک تلاشی مہم کے دوران سوپور پولیس اور فوج کے52 آر آر کی مشترکہ ٹیم نے چھان پورہ اتھورا کے مختلف مقامات پر تلاشی شروع کی اور چار لشکر طیبہ کے معاون کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے چار معاون کی شناخت عرفان احمد میر، عرفان احمد جان، قیصر رحمان خان، اور سہیل احمد گناہی کے طور پر ہوئی ہے اور یہ چاروں اتھورا کے رہنے والے ہیں ۔
پولیس کے مطابق یہ چاروں افراد پولیس چوکی پوتکھاہ سوپور میں گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔اس سلسلے میں سوپور پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔