لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے)، خطہ لداخ کے بودھوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ لداخ کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں بودھوں کی کثیر تعداد آباد ہے۔
ایل بی اے کے انتخابات کا عمل ایک ماہ قبل شروع ہوا تھا لیکن اس میں دلچسپی اسوقت پیدا ہوئی جب چیوانگ اور ایل بی اے کے سابق صدر سمیت دو امیدوار انتخابی میدان میں اترے تھے۔
اس انتخابات میں کل 345 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 270 تھوپستن چیوانگ جبکہ سابق نائب صدر رنچن نمگیال نے صرف 71 ووٹ حاصل کیے۔
اپنی جیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیوانگ نے کہا کہ لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن اس خطے میں بودھ برادری کا ایک اہم ادارہ ہے جو آزادی سے قبل ہی خدمات انجام دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انجمن مقاصد کی تکمیل کے لئے ایک مقررہ آئین کے تحت لداخ میں لوگوں کی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
لیہہ میں بھارت کا پہلا جیوتھرمل منصوبہ، مفت بجلی کی فراہمی
انہوں نے خطے کے دو اضلاع سے بودھ برادری کا تعاون طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھسٹ کونسل کے پاس کل 353 ووٹ ہیں جن میں سے کے چار افراد کے نام موجود نہیں تھے اور دیگر 4 پولنگ سے دور رہے جبکہ صرف 345 نے اپنا صدر منتخب کرنے کے لیے اپنی حق رائے دہی استعمال کیا۔
تھوپستن چیوانگ کا سیاسی سفر 1989 میں لیہہ میں کشمیر مخالف مظاہروں سے ہوا۔ جب 1994 میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل معرض وجود میں لائی گئی تو تھوپستن چیوانگ اسکے پہلے چیف ایگزیکٹیو کونسلر بنے۔
وہ ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ انہوں نے لداخ یونین ٹیریٹری فرنٹ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جو بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں ضم ہوگئی۔