پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں بلدیات انتخابات سے قبل سیاسی گلیاروں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔ اسی درمیان ضلع پلوامہ سے سابق میونسپل کونسل چیئرمین بلال احمد کے ساتھ ساتھ درجنوں نوجوانوں و بزرگوں نے پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ سابق میونسپل کونسل چیئرمین بلال احمد نے کہا کہ وہ آج سرینگر میں پی ڈی پی دفتر جا کر سابقہ سی ایم اور پی ڈی پی کے سرپرست اعلی محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پی ڈی پی میں شامل ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Saahil Farooq جموں و کشمیر میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے، ساحل فاروق
اس سلسلے میں سابق میونسپل کونسل چیئرمین بلال احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دو برسوں تک دیکھا کہ پی ڈی پی سے بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے کنارہ کشی اختیار کی لیکن زمینی سطح پر پی ڈی پی مضبوط ہے جس سے میں متاثر ہوا اور پی ڈی پی شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی زمینی سطح پر اس طرح مضبوط نہیں ہے جس کے لئے ابھی انہیں بہت کام کرنا ہے جب کہ پی ڈی پی زمینی سطح پر اس سے سو درجہ بہتر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مرکز کے زیر انتظام اس خطے میں انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی رہنما اپنے لیے امکانات کی تلاش کر رہے ہیں۔