ETV Bharat / state

سڑک کی تعمیر کے دوران جنگلات کو بھاری نقصان پہنچایا گیا - جنگلات میں سبز درخت

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اگر چہ سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے لیکن اِن سڑکوں کی تعمیر سے جنگلات کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔جس وجہ سے ضلع میں صاف آب و ہوا ،ہریالی قدرتی نظارے اور جنگلات دِن بدن کم ہو رہے ہیں اور قدرتی وسائل میں واضح کمی رونما ہوئی ہے۔

سڑک کی تعمیر کے دوران جنگلات کو بھاری نقصان پہنچایا گیا

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 3:01 PM IST

قدیم پانی کے چشمے ،ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے ۔ضلع ڈوڈہ کے کئی گاؤں ایسے ہیں جن کے لیے راستہ جنگلات سے ہو کر گزرتا ہے اور جب اُن گاؤں کو رابطہ سڑک سے جوڑا گیا تو جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی گئی جس کا محکمہ جنگلات کو معاوضہ بھی فراہم کیا گیا لیکن سڑک کی کٹائی کے دوران سروے کے برعکس جاکر جنگلات میں سبز درخت بے رحمی کے ساتھ کاٹ دئیے گئے ۔

سڑک کی تعمیر کے دوران جنگلات کو بھاری نقصان پہنچایا گیا

ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری پھگسو میں بھی محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے ڈاڈی کاٹھواہ سڑک کی تعمیر کے دوران سبز دیودار کےدرختوں کو کاٹ کر وہاں ہی مٹی میں دفن کر لیا گیا ۔ جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کا سروے دوسری جانب تھا لیکن محکمہ کے ملازمین نے علاقہ کے چند افراد کے اشارے پر سڑک کی پوری لائن ہی تبدیل کر دی جس وجہ سے جنگلات کے ایک بہت بڑے حصّے کو بھاری نقصان کا خطرہ لاحق ہے اور موسم سرما میں بارشوں برفباری کے دوران وہ حصّہ پسی میں تبدیل ہو جائے گا ۔

اس تعلق سے نمائندے نے انتظامیہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی ہے انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔

عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی وہ کوئی موثر راشتہ نکالے تاکہ جنگلات کے سبز سونے کو کوئی نقصان نہ پہچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.