ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات اور ضمنی انتخابات کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ماڈل کوڈ کا سختی سے استعمال کیا جارہا ہے۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر سورت سنگھ، جو ایم سی سی کے نوڈل آفیسر بھی ہیں نے مزکورہ ملازم کے خلاف معطلی کا حکم جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ ' آئی سی ڈی ایس ڈوڈہ کے پروگرام آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کریں اور ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کریں۔ معطلی کی مدت کے دوران معطل عہدیدار تحصیلدار کے دفتر میں منسلک رہے گا۔ '
واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا، ڈوڈہ میں ضلعی پنچایت انتخابی افسر نے سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ کام کریں اور آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات اور پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کو آسانی سے انجام دینے کو یقینی بنائیں۔