ڈپٹی کمیشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج سرینگر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس دوران ڈکٹر شاہد اقبال چودھری نے ان رمضان کیٹز کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیٹ میں راشن، چینی، آٹا اور دیگر کھانے پینے کے سازو سامان میسر ہونگے۔
اس دوران انہوں نے پھر ایک بار عوام سے گھروں میں ہی محدود رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس مہلک بیماری سے تمام لوگ محفوظ رہ سکے۔
اس موقع پر انہوں نے کوروناوائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نطر اب تک کی صورتحال کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ 'موجودہ صورتحال اطیمنان بخش رہی جبکہ آنے والے دنوں میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کشمیر وادی میں خاص طور اس وائرس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔