جموں و کشمیر میں سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کمرشیل فلایئٹس کے لیے کچھ وقت تک معطل کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں سے سرینگر پرواز کرنے والے طیارے واپس لوٹ آئے اور انڈیگو کے فلائٹس دہلی ایئرپورٹ میں رکے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے سبب لیہہ اور جموں ایئرپورٹز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،جس میں دوپائلٹوں کی موت ہوگئی۔