شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی کے رامپور میں گزشتہ شب ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں پانچ افراد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پوری وادی کی طرح قصبے اوڑی میں گزشتہ کئی روز سے شدید بارش ہوئی جس کے باعث شری علاقے میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد زخمی شدہ افراد کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے جموں و کشمیر میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے اس یونین ٹریٹری کے مختلف علاقوں میں سڑک حادثات پیش آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔