خیال رہے کہ اس پروگرام کو نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ذہنی و ماغی صحت سے متعلق پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹرز کے پنچ روزہ ورکشاپ کا اختتام چیف میڈیکل آفس اودھم پور میں ہوا۔
ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے خاص طور سے ضلع کے دور دراز کے علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز کو مقامی باشندوں کی دماغی صحت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔
ورکشاپ میں ضلع کے مختلف حصوں کے 25 سے زائد ڈاکٹرز نے حصہ لیا۔
ورکشاپ میں حصہ لینے والے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ 'اس ورکشاپ سے وہ معمولی ذہنی و دماغی بیماری کی شروعاتی علامتوں سے پتہ لگا سکتے ہیں اور ابتدائی مرحلوں میں اس کا علاج شروع کر سکتے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'انہیں اس ضمن میں اچھی جانکاری ملی ہے، اب وہ اس جانب بھی مزید توجہ دیں گے۔'