کولگام:جموں و کشمیر کے ضلع انتظامیہ کولگام و محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے 24 مارچ کو ٹی۔ 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں ضلع کولگام کے چھ زونوں کی ٹیمیں شرکت کی جس لڈکے اور لڈکیوں کی ٹیمیں شامل تھی۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال معی الدین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ، اے ڈی ڈی سی شوکت احمد ،یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام،،زونل فیزیکل ایجوکیشن آفسر صاحبان،زی عزت شہری محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ملازمین،و یوتھ کلبوں کے نوجوان جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہوئے ۔
رواں سال کا یہ ضلع میں پہلا ٹورنامنٹ ہے اس میں کرکٹ اور والی بال کے مقابلوں کا انعقاد کئے گئے۔جس میں کولگام کے چھ زونوں کی لڑکے اور لڑکیوں کی کل بارہ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔اس کھیل کود کی سرگرمیوں میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جو یوتھ کلبوں میں اندراج ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کولگام نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی توجہ کھیل کود کی سرگرمیوں کی طرف مبذول کرانے کے مقصد سے ٹورنامنٹوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کے ملازمین اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کلیدی رول ادا کیا۔کرکٹ میں زون یاری پورہ اور زون دیوسر کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ اس میں دیوسر نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Cosco Ball Cricket Championship: رمضان المبارک میں کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ
اس میں انھوں نے مقررہ دس اوروہ میں 89 رنز بنائے، جواب میں زون یاری کی ٹیم نے آٹھویں اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرتے ہوئے خطابی معرکہ اپنے نام کیا۔ اسی طرح والی بال اور ٹگ آف وار کے میچز بھی کھیلے گے۔آخر پر ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے یوتھ کلبوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔