ETV Bharat / state

Kokernag Verinag Road کوکرناگ اور ویرناگ سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح - ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ اور ڈورو شاہ آباد

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ اور حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد کے ویری ناگ کے درمیان سڑک کا تعمیراتی کام جاری ہے۔

کوکرناگ اور ویرناگ سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 7:33 PM IST

کوکرناگ اور ویرناگ سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ اور ڈورو شاہ آباد کے ویری ناگ کے درمیان مسافت کو کم کرنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے 2017 میں ایک منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے بعد اُسی سال متعلقہ محکمہ نے دونوں علاقوں کو ملانے والی رابطہ سڑک پر تعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ بھی لیا، تاہم محکمہ تعمیرات عامہ کو محکمہ جنگلات کی جانب سے فارسٹ کلئیرنس نہیں ملی ۔اس کے لئے محکمہ کو گزشتہ چھے برسوں سے انتظار کرنا پڑا۔

بلآخر 6 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ کو محکمہ جنگلات کی جانب سے ہری جھنڈی ملی اور رواں ماہ کے پہلے ہفتے سے ہی مذکورہ سرخ پر تعمیراتی کام پھر سے شروع کیا گیا۔اس کے بعد مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی رابطہ سڑک بندو درم دلو علاقے سے ہوتے ہوئے تانترے پورہ ذملگام ویر یناگ کے مقام تک پہنچے گی، جس کی لمبائی قریب دس کلومیٹر تک ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اطراف کے لوگوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ مذکورہ شہرہ کو تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیر سے ہی صحیح لیکن دونوں علاقوں کے لوگ محکمے کے اس اقدام کو کافی سرہاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Social Development Programme بھارتی فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں فلاحی پروگرام

تحصیلدار کوکرناگ محمد عنصر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں علاقوں کے لوگوں کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج مذکورہ سرخ کے تعمیراتی کام کا افتتاح ہوا۔ حکومت کی جانب سے جو تعمیراتی منصوبے بنائے گئے ہیں ۔ہم ان منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی رول نبھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.