آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کورونا وائرس سے پہلی موت واقع ہوئی جس کی وجہ سے پورے ضلع میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ نمبلہ بل پامپور کے ایک پچپن سالہ شہری کی موت سرینگر کے ایک اسپتال میں ہوئی جو کورونا وائرس میں مثبت پایا گیا تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھا۔
اس طرح ضلع پلوامہ میں کورونا کی وجہ سے یہ پہلی موت ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پلوامہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 122 سے تجاوز کر چکی ہے۔
ضلع بھر کے تمام گیارہ بلاکوں میں سینکڑوں افراد قرنطینہ میں بھی لیے گیے ہیں۔