جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع گھنٹہ گھر کے قریب نصب ایک ٹرانسفرمر میں آج اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب مقامی لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچے محکمہ بجلی کے ملازمین نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم پھر بھی کافی نقصان ہوچکا تھا۔
اس تعلق سے مقامی دوکانداروں نے کہا کہ یہ معاملہ محکمہ بجلی اور میونسل کارپوریشن کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔