ETV Bharat / state

پونچھ شہری ہلاکتیں: سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج، کورٹ آف انکوائری کا حکم - جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں قتل کی واردات

Civilians Killing in Poonch jammu: ضلع پونچھ میں شہری ہلاکتوں کے بعد مقامی باشندوں نے سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے مقدمہ درج کرائی ہے۔ مقامی باشندوں نے اس معاملے میں قصورواروں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

عام لوگوں کی ہلاکتوں کے خلاف مقدمہ درج
عام لوگوں کی ہلاکتوں کے خلاف مقدمہ درج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 11:09 AM IST

Updated : Dec 25, 2023, 1:18 PM IST

پونچھ شہری ہلاکتیں: سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج، کورٹ آف انکوائری کا حکم

پونچھ: فوج نے سرحدی ضلع پونچھ علاقے میں عسکریت پسندوں حملے کے بعد تین عام شہریوں کی مبینہ حراستی ہلاکتوں کے بعد فوج نے اندرونی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ فوج نے اس معاملے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ابتدائی طور پر تین افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے تاکہ تفتیش منصفانہ ہو سکے، جب کہ جموں کشمیر پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • Terrorist Initiated Incident at Bafliaz in Poonch-Rajouri Sector (21/ 22 Dec 23).

    Search operations by the Security Forces are continuing in the area of operations after the incident of 21 Dec 23. Reports have been received regarding three civilian deaths in the area. The matter… pic.twitter.com/KLwtC2C2nm

    — ADG PI - INDIAN ARMY (@adgpi) December 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فوج سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں تعینات آرمی بریگیڈ کے تین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس میں ایک کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل سطح کا افسر بھی شامل ہے۔ تینوں شہریوں کی موت کیسے ہوئی اس بات کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب پولیس تین شہریوں کی لاشوں کی برآمدگی کے معاملے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے۔ حملے کے بعد جمعہ کی شام دیر گئے جائے وقوعہ کے قریب سے ٹوپا پیر گاؤں کے رہائشیوں کو آرمی نے پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا تھا تاہم بعد میں تین افراد کی لاشیں مشتبہ حالات میں ملی تھیں۔ انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ، خاندان کے ہر فرد کو نوکری اور کیس کی تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اب پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقامی باشندوں نے اس معاملے میں سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے مقدمہ درج کرایاہے ۔مقامی باشندوں نے قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ یہ مقدمہ تین عام لوگوں کی ہلاکت کے بعد درج کیا گیا جہاں سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر چند نوجوانوں کا ویڈیوز سامنے آیا جن کو مبینہ طور پر آرمی کے جوان پیٹ رہیے ہیں جس کے خلاف علاقے میں لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہلاک شدہ تین نوجوانوں کے رشتہ داروں نے پورے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں تین شہری ہلاک، زیر حراست تشدد کا الزام، سرچ آپریشن جاری

پونچھ شہری ہلاکتیں، این سی نے کیا سرینگر میں احتجاج

پونچھ شہری ہلاکتیں، محبوبہ مفتی نے کیا معاوضے کا مطالبہ

ویڈیوز میں کچھ افراد، مبینہ طور پر فوجی جوان، تینوں افراد کو برہنہ کرکے پٹائی کرنے اور ان پر مرچ پاؤڈر چھڑکتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو آرمی کے کیمپ میں بنائی گئی تھی۔ ان نوجوانوں کو آرمی نے پونچھ حملے کے بعد حراست میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سابق رکن اسمبلی راجوری

پونچھ شہری ہلاکتیں، اپنی پارٹی نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

نم آنکھوں سے ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع سپرد خاک

ذرائع کے مطابق فوج نے برگیڈیر پدم اچاریا اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز دو افسروں کو ہٹایا گیا۔ ان کے بدلے نئے فوجی افسروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پونچھ حملے میں شہید فوجی جوانوں کو اتوار کے روز خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چاروں جوانوں کی آخری رسومات ان کے آبائی گاوں میں ہی کی جائے گی۔

Last Updated : Dec 25, 2023, 1:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.