وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں ملازمین نے سرینگر کے چیف انجینئر آفس میں جمع ہوکر احتجاج کیا۔
احتجاجی ملازمین نے محکمہ پی ڈی ڈی کی نجکاری کے خلاف اور اپنے دیگر مطالبات کو پورا کرنے کے حق میں نعرے بازی کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی ملازمین نے کہا کہ سری نگر کے ساتھ ساتھ وادی کے ملازمین بیک زبان محکمہ کی نجکاری کے خلاف ہیں اور اس کے خلاف آئندہ بھی زوردار احتجاج کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دسہرہ کی وجہ سے فی الحال احتجاج ملتوی کیا جاتا ہے تاہم '10اکتوبر کے روز پھر سے یک روزہ احتجاج کے علاوہ گورنر کو بھی ایک میمورنڈم پیش کیا جائے گا'
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پورے نہیں کیے اور محکمہ کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی اور اس دوران عوام کو پیش آنے والے مشکلات کی ذمہ داری گورنر انتظامیہ پر عائد ہوگی۔