ETV Bharat / state

'کبھی نہیں کہا کہ 370 کو چین کی مدد سے بحال کیا جائے گا'

نیشنل کانفرنس (این سی) نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ پارٹی کے سرپرست فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ چین کی مدد سے وادی کشمیر میں آئین کی دفعہ370 کو بحال کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 12:09 PM IST

'میں نے کبھی نہیں کہا کہ 370 کو چین کی مدد سے بحال کیا جائے گا'

نیشنل کانفرنس نے بی جے پی ترجمان سمبت پاترا کے اس دعوے کو سختی سی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قائد فاروق عبداللہ نے ایسا کبھی نہیں کہا ہے کہ چین کی مدد سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 بحال ہوگا بلکہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے بیان کے مطابق جن باتوں کا دعویٰ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کر رہی ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے.

یہ بھی پڑھیں:

فاروق عبداللہ کا بیان ’ملک دشمنی‘ کے مترادف

نیشنل کانفرنس کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ گذشتہ سال آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی وجہ سے لوگوں کے غم و غصے کو اجاگر کررہے تھے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی فرد گزشتہ سال میں لائی گئی تبدیلیوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے- تاہم انہوں نے ایسا نہیں کہا کہ دفعہ 370 کو چین کی مدد سے بحال کیاجائے گا ، جس کا دعویٰ بی جے پی کے رہنما سمبت پاترا نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

انہوں نے اس سے قبل بھی فاروق عبداللہ کے کچھ بیانات کو بھی غلط انداز میں پیش کیا ہے- نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دراصل فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ چین دفعہ 370 کو کالعدم قرار دینے سے خوش نہیں ہے جسے پارلیمنٹ نے گذشتہ سال اگست میں ختم کردیا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے مطابق فاروق عبداللہ کے اس بیان کو توڑمروڑ کے پیش کیا گیا اور وہ اس طرح کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.