ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کا کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کی جانچ کا مطالبہ - فاروق عبداللہ کا کشمیری پنڈتوں

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ 'کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے متعلق عدالت عالیہ کے سبکدوش ججوں کے ذریعے جانچ کرائی جانی چاہیے۔'

فاروق عبداللہ کا کشمیری پنڈتوں کے ہجرت کی جانچ کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 10:19 AM IST

Updated : Aug 3, 2020, 11:35 AM IST

جموں سے شائع ہونے والے ایک انگریزی جریدے کی طرف سے منعقد ویبنار کے دوران شرکت کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ وادی کشمیر پنڈتوں کے بغیر ادھوری ہے۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ان کی ہجرت کے حالات اور اس کے اسباب جاننے کے لئے سپریم کورٹ کے سابق ججوں سے جانچ کرائی جانی چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں

آئی پی ایل کی اسپانسرشپ پر عمرعبداللہ کا طنز

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آن لائن ویبنار میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ '1990 میں کشمیری پنڈتوں کو اس وقت کے ریاست کے گورنر جگموہن نے کشمیر چھوڑنے کو کہا تھا اور تین مہینے کے بعد کشمیر واپس لانے کا ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔'

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'سابق گورنر جگموہن نے کشمیر سے پنڈتوں کو یہ کہہ کر شبانہ گاڑیوں میں سوار کر کے جموں روانہ کیا کہ آپ کو صرف دو ماہ کے لئے جموں میں قیام کرنا ہوگا۔ آج 29 برس گزر جانے کے بعد بھی پنڈت برادری اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ پائی۔'

قابل ذکر ہے کہ 90 کی دہائی میں ہزاروں کشمیری پنڈت ناسازگار حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے جس کے بعد ان سے وطن واپس آنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Aug 3, 2020, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.