ETV Bharat / state

'کسانوں کو بندشوں کے دوران فصل کاٹنے کی اجازت دی جائے' - فصلوں کی کٹائی کے لئے کسانوں کو نقل و حرکت کی اجازت دیں

کسانوں کو آنے والے موسم میں فصلوں کی کٹائی کی اجاز ت دینے کے لیے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری نے محکمہ کے اَفسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

' کسانوں کو بندشوں کے دوران فصل کاٹنے کی اجازت دی جائے'

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 9:44 PM IST

نوین کمار نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ فصلوں کی کٹائی کے لئے کسانوں کو نقل و حرکت کی اجازت دیں۔اُنہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ لازمی طور ماسکس پہنیں اور سماجی دوری کو بنائے رکھیں۔

انہوں نے ضلع کی منڈیوں میں ضروری سازو سامان کی حصولیابی کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِقتصادیات کی بقا کے لیے کسانوں کو کام کرنے کی خاطر ایک لائحہ عمل تیار کریں۔

سبزیوں اور پھلوں کے کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے نوین چودھری نے ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ او پی بھگت کو ہدایت دی کہ وہ فصلوں کی خرید و فروخت کے لئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کریں اور اس میں سماجی دوری کے اصول کی عمل آوری کا خاص خیال رکھیں۔

نوین کمار نے افسروں نے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ پولٹری دکانوں پر سرکار کی ہدایات پر عمل آور کی جارہی ہے۔آنے والے ممکنہ بارشوں کے سیزن کے دوران نوین چودھری نے زراعت اور باغبانی محکموں کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایک لاکھ پودے لگانے کے نشانے کو حاصل کریں اور ایلوویرا کے علاوہ بانس کے پودے لگانے کو بھی یقینی بنائیں۔

کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے نوین چودھری نے کاشتکاری کے عمل میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو عمل میں لانے پر زور دیا۔اُنہوں نے زراعت، باغبانی، بھیڑ و پشو پالن محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِن شعبوں کو مزید فروغ دینے کے لئے مناسب لائحہ عمل تیار کریں۔

ربیع او رخریف سیز ن کے دوران کسانوں کو آبپاشی کے لئے پانی فراہم کرنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ناظم زراعت جموں اندرجی ، ڈائریکٹر سی اے ڈی سمیتا سیٹھی اور دیگر کئی افسران موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.