ETV Bharat / state

زرعی قوانین کے خلاف جموں میں بھی کسانوں کا احتجاج

احتجاج کر رہے کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 4:22 PM IST

مرکزی حکومت کے خلاف کسان احتجاجی تحریک
مرکزی حکومت کے خلاف کسان احتجاجی تحریک

مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ زرعی قوانین کے خلاف جموں میں بھی حکومت کے خلاف متعدد کسان تنظیموں نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔

مرکزی حکومت کے خلاف کسان احتجاجی تحریک

جموں کے گاندھی نگر علاقہ میں آج کسانوں کی متعدد تنظیموں نے ملکر مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج کیا اور دہلی میں کسانوں کا زرعی قوانین 2020 کے خلاف چل رہے احتجاج میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتجاج کر رہے کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کسانوں کے حقوق کو چھین کر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آج کسان کی محنت کی وجہ سے ہی ملک کے تمام لوگوں کو اناج مل رہا ہے لیکن مرکزی حکومت زرعی قانون میں تبدیلی لا کر کسان کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد زرعی قانون کو واپس لے تاکہ کسانوں کے ساتھ نا انصافی نہ ہو'۔

بتادیں کہ تین زرعی قوانین 2020 کی مخالفت پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کے علاوہ اترپردیش اور راجستھان میں بھی ہو رہی ہے۔ بھارتی کسان یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے اب پورے ملک میں شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.