ڈوڈہ: بار ایسوسی ایشن ڈوڈہ نے ڈوڈہ اور کشتواڑ کے جڑواں اضلاع میں حادثات کے اکثر رونما ہونے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی سخت مذمت کی ہے جہاں ان حادثات میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سڑک حادثات میں 18 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن ڈوڈہ نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں انہوں نے وادی چناب میں مسلسل سڑک حادثات پر اپنی گہری تشویش اور غم کا اظہار کیا۔ Expressing deep concern over the continuous road accidents in the Chenab valley in Doda
یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ امتیاز میر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ بٹوٹ-کشتواڑ قومی شاہراہ ایک انسانی ساختہ آفت ہے جہاں ہر وقت حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "حکومت نے اس شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے موزوں بنانے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔"
یہ بھی پڑھیں: