ETV Bharat / state

وادی کے موسم میں بہتری کی توقع - موسم میں بہتری

جمعرات سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے معمول کی زندگی میں مزید خلل پڑا ہے۔ تاہم سنیچر سے وادی کے موسم میں بہتری کی توقع ہے۔

وادی کے موسم میں بہتری کی توقع
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 7:58 PM IST

محکمہ موسمیات کے ناظم سونم لوٹس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’جمعرات سے وادی میں موسم ابر آلود رہا جس کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی‘۔

وادی کے موسم میں بہتری کی توقع

انہوں نے مزید کہا کہ ’سنیچر سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے اور آنے والے ہفتے میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 27 نومبر کو موسم مزید خراب ہونے کے امکانات ہیں‘۔

خراب موسم کے پیش نظر سرینگر - جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل پڑا ہے، جبکہ سرینگر- لیہہ، کپوارہ -کرناہ، گریز - بانڈی پورہ شاہراہیں اور شوپیان میں مغل روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق سرینگر - جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے تاہم دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

شاہراہیں بند ہونے کے نتیجے میں مسافروں کو کئی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.