دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کےبالاکوٹ سیکٹر میں شام کے وقت پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
دفاعی ترجمان جموں نے بتایا کہ بالاکو ٹ سیکٹر میں پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا ۔
تاہم گولہ باری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر مسلسل پاکستان کی جانب سے فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔