ETV Bharat / state

کشمیر: پی ڈی پی کے سابق رکن اسمبلی اور تجارتی رہنما رہا - سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل میں نظربندی سے رہا

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پی ڈی پی کے سابق رکن اسمبلی اعجاز احمد میر اور ایک تجارتی رہنما شکیل احمد قلندر کو آج چھ ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا ہے۔

کشمیر: پی ڈی پی کے سابق رکن اسمبلی اور تجارتی رہنما رہا

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 7:16 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:21 AM IST

اتوار کے روز لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے چار سیاسی رہنماؤں کو سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل میں نظربندی سے رہا کرنے کے دو روز بعد جنوبی کشمیر کے وچی سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی کے سابق ایم ایل اے اعجاز احمد میر اور تاجر رہنما شکیل احمد قلندر ، جو فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر کے سابق صدر ہیں، کو رہا کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز رہا ہونے والے سیاستدانوں میں نیشنل کانفرنس کے تین اور پی ڈی پی کے ایک رہنما شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ سرکار نے پانچ اگست کو دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد درجنوں سیاسی لیڈران کو حراست میں لیا تھا جن میں جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ، ان کے مرزند عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں۔

اگرچہ سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی لیڈران ابھی بھی حراست میں ہیں لیکن حکومت نے گزشتہ ماہ سے کئی سیاسی لیڈران اور کارکنوں کو رہا کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.