شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی عبدالرشید ڈار نے ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'یہ انتخابات کشمیر کے لئے بہت اہم ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ صحیح امیدوار کو ووٹ دیں۔'
عبدالرشید ڈار نے بتایا کہ 'اس وقت جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں لیکن دوسری طرف ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ ایک بار پھر دھوکہ ہوگا کیونکہ اگر ہم پیپلز الائنس گپکار ڈکلریشن کی بات کریں تو نظریہ صحیح نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ اگست پانچ 2019 کے بعد کشمیر میں ماحول ٹھیک نہیں رہا اور اس وقت کشمیر کافی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مشکل وقت میں تمام سیاسی لیڈر جٹ جائیں تاکہ وہ عام آدمی کے لئے کام کریں۔
عبدالرشید نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی پارٹی کے جو پانچ اراکین پارلیمان ہے وہ استعفی دیں تب جا کر کانگریس کی ہائی کمان فیصلہ کرے گی کہ وہ گپکار الائنس میں شامل ہوں گے یا نہیں کیونکہ یہ لوگ کشمیر میں ایک اور دہلی میں دوسری بات کرتے ہیں'۔
آخر پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈی ڈی سی الیکشن میں صحیح امیدوار کو چنیں تا کہ وہ کل پارلیمان میں جا کر کشمیر اور عوام کی بات کریں۔