ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: انجینئرنگ کا طالب علم باڈی بلڈنگ چیمپئن

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگرامہ سے تعلق رکھنے والے 22 برس کے نوجوان منصور احمد وانی نے دارالحکومت دہلی میں بانڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس کے لیے انہیں کانسے کے تمغے سے نوازا گیا۔

جموں و کشمیر:انجینئرنگ کا طالب علم باڈی بلڈنگ چیمپئن

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 12:00 PM IST

جموں و کشمیر کے انجینئرنگ کے ایک طالب عالم نے باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں کانسہ کا طمغہ جیت کر پورے خطے بالخصوص بارہمولہ کا نام روشن کیا ہے۔

ان کے خاندان والوں کو فخر ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے بیٹے نے خطے کا نام روشن کیا ہے۔

جموں و کشمیر: انجینئرنگ کا طالب علم باڈی بلڈنگ چیمپئن

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگرامہ سے تعلق رکھنے والے 22 برس کے نوجوان منصور احمد وانی نے دارالحکومت دہلی میں بانڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس کے لیے انہیں کانسہ کے تمغہ سے نوازا گیا۔

منصور کو بچپن سے ہی بانڈی بلڈنگ کا ذوق ہے اور اس کے لیے وہ مسلسل محنت کرتے رہے ہیں۔

منصور اپنے بڑے بھائی اقبال وانی سے متاثر ہوئے اور اپنے اس ذوق کو پروان چڑھانے کے لیے انتھک محنت کی۔

اس کے لیے منصور نے بنگلور میں خصوصی تربیت حاصل کی اور اور جہد مسلسل کی وجہ سے انہیں اس شعبہ میں مہارت حاصل ہوئی۔

منصور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں ابتدائی کامیابی ملی ہے۔ اس کامیابی کا سہرا انہوں نے اپنے والدین، بڑے بھائی اور بہنوں کے سر باندھا۔

اس مقابلہ میں تقریباً 400 نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔ اس میں انہوں نے سر فہرست مقام حاصل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان والوں نے چھوٹے سطح پر مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے ان کی زبردست حوصلہ افزائی کی۔ اس سے انہیں دہلی پہنچ کر اعلی سطح کے مقابلے میں حصہ لینے کا حوصلہ ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی سخت محنت اور کوشش کے بعد انہوں نے اس مقابلہ میں اپنے خطے کا نام روشن کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

منصور کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے سے امید تھی کہ ایک نہ ایک دن انہیں بڑے سٹیج پر پہنچنے کا موقع ملے گا اور وہ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ ملک و خطے کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کے اندر ہنر کوٹ کوٹ کر موجود ہے لیکن اس ہنر اور فن کو نکھارنے اور اسے منظر عام پر لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے تاہم کبھی کبھی انہیں ان پلیٹ فارمز کے ملنے میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ اس کی بنا پر بسا اوقات نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سمیت یوتھ اینڈ سپورٹس ایڈمینسٹریشن سے کھیل کے شعبہ کو فروغ دینے اور ہنر مند کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ ہنر مند اور با حوصلہ نوجوان آگے بڑھ سکیں اور ملک و خطے کا نام روشن کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.