جمو و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں احتجاج کر رہے ملازموں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور بجلی محکمہ کو نجی کمپنی کے ساتھ منسلک کرنے کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج میں شریک ملازموں نے کہا کہ 'وہ اپنی زندگی کا زیادہ وقت محکمہ بجلی کے شعبے میں گزاریں ہیں۔ ان کو اب نجی شعبے میں کون رکھے گا۔ اس لیے زندگی کے اس موڑ پر خود کو مجبور محسوس کر رہے ہیں۔'
ملازمین نے موجودہ سرکار کے گورنر سے دوسری نوکری دینے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے افراد خاندان غربت کا شکار نہ ہوں۔