ETV Bharat / state

تعلیمی ادارے کھلے لیکن عملہ ندارد - دریسی اور غیر تدریسی عملے پر لازم

جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد وادی میں پیدا شدہ صورت حال کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں عملہ پہنچ نہیں پایا۔

تعلیمی ادارے کھلے لیکن عملہ نہیں پہنچا
تعلیمی ادارے کھلے لیکن عملہ نہیں پہنچا
author img

By

Published : May 7, 2020, 5:58 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے مرکزی علاقے میں تمام تعلیمی اداروں کو رواں مہینے کی 30 تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن تدریسی اور غیر تدریسی عملے پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے اپنی حاضری کو محدود بناتے ہوئے آج سے تعلیمی اداروں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے۔

تعلیمی ادارے کھلے لیکن عملہ نہیں پہنچا

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب آج حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ " گزشتہ روز حزب المجاہدین آپریشنل کمانڈر کی ہلاکت کے بعد وادی میں پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں عملہ پہنچ نہیں پایا۔"سرینگر شہر میں کے تین بڑے کالجز میں چوکیداروں کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

ایک چوکیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "وہ کالج میں ہی قیام کرتے ہیں اسی لیے یہاں موجود ہیں تاہم تدریسی اور غیر تدریسی عملہ ان حالات میں یہاں کیسے آئیں گے؟"وہیں محکمہ تعلیم کے ایک سینئیر افسر کا کہنا تھا کہ 'انتظامیہ نے تدریسی عمل کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آج حاضری دینے کے لئے اس لئے کہا تھا کیونکہ گزشتہ دنوں سے کافی کام التوا میں ہے۔

یہ استاتذہ طلباء کے امتحان کے پرچے اور دیگر لوازمات کو مکمل کرنے کے لئے ادارہ جوائن کرنے والے تھے۔'ان کا مزید کہنا تھا کہ " موجودہ صورتحال اور مواصلاتی نظام پر عائد پاپندی ہونے کی وجہ سے کچھ کہہ نہیں سکتے کہ کتنا اور وقت لگے گا۔ جموں کشمیر کے طلباء کی تعلیم پہلے سے ہی کافی متاثر ہو چکی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.