وادی کشمیر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کے گریز بانڈی پورہ بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے آمد ورفت متاثر ہے۔
وہیں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق پہاڑی علاقوں میں آج صبح سے ہی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے پچاسی کلو میٹر طویل گریز بانڈی پورہ سڑک گاڑیوں کی آمد رفت کے لیے آج سے بند کردی گئی ہے۔
تفصلات کے مطابق رازدان ٹاپ پر ایک فٹ جبکہ گریز میں چار انچ، بگتور میں پانچ انچ تازہ برف ریکاڈ کی گئی ہے۔
پولیس کنٹرول روم بانڈی پورہ نے دوردرشن کو بتایا کہ کل شام سے ہی گریز بانڈی سڑک پر برف باری کی وجہ سے بند کرنی پڑی ہیں۔