ETV Bharat / state

منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی، متعدد گرفتار - گرفتار

ریاست جموں و کشمیر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ۔

منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی، متعدد گرفتار
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 11:41 PM IST

پولیس نے ضلع اننت ناگ میں میاں بیوی کو گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد کی۔

منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی، متعدد گرفتار

وہیں دوسری جانب سرینگر پولیس نے بٹہ مالو کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش محمد الطاف راتھر ولد محمد اکبر راتھر کو گرفتار کیا۔ اُس کے قبضے سے 650گرام چرس اور 19ہزار 150روپیے نقد رقم برآمد کی۔

مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد اننت ناگ پولیس نے آرونی کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران فاروق احمد بٹ اور اُن کی اہلیہ حسینہ سوپور کے قبضے سے چرس برآمد کیا۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر دونوں کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ریاست میں پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔ منشیات فروش سماج کے لیے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.