جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
بیروہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ہانجی لاوے پورہ سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے نشیلی ادویات کے علاوہ 10 کلو گرم پاپی سٹرا برآمدہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ منشیات فروش علاقے میں غیر قانونی طریقے سے منشیات سمگلنگ کا کاروبار کرنے کے علاوہ یہ نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا تھا جن پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔جس کی وجہ سے علاقے میں نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
گرفتار شدہ افراد کی شناخت فاروق احمد لون ولد عبدالکریم لون ساکنہ ہانجی لاوے پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
اس ضمن میں پولیس سٹیشن بیروہ میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 190/2020 جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے. کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئ ہے۔