ETV Bharat / state

بارہمولہ میں منشیات اسمگلر گرفتار - منشیات اسمگلر صفان شفیع زرگر

Drug Peddler Arrested in Baramulla: بارہمولہ پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں بھیج دیا ہے۔ بارہمولہ پولیس اس طرح کی کاروائیاں کر کے معاشرے کو منشیات کے استعمال سے پاک رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

Police books notorious drug peddler
بارہمولہ میں منشیات اسمگلر گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 1:07 PM IST

بارہمولہ: منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف بارہمولہ میں پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں بھیج دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات اسمگلر صفان شفیع زرگر ولد محمد شفیع زرگر ساکن توحید گنج بارہمولہ کے خلاف مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج منشیات اسمگلر کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں اسے سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ان منشیات اسمگلروں کے خلاف پہلے سے کئی مقدمات درج ہیں، یہ قصبہ بارہمولہ اور ضلع کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔ سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود اس نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ اس ضمن میں بارہمولہ کے عام لوگوں سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے لیے پولیس کے کردار کو سراہا گیا۔ بارہمولہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ بارہمولہ پولیس ہمارے معاشرے کو منشیات کے استعمال سے پاک رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.