بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ او پی بھگت کی ہدایت پر 'ڈرائیورنگ اسکول ٹریننگ پروگرام' کو اِسکل انڈیا پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج آر ٹی او دفتر میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں سرحدی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو ڈرائیورنگ کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔
اس موقع پر ایس ایس پی کٹھوعہ شیلیندر مشرا مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈرائیورنگ کورس مکمل کرنے والوں میں لائسنس تقسیم کیں۔
انہوں نے اس موقع پر نوجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمنٹ کا استعمال کریں اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔ انہوں نے کہا گاڑی چلاتے وقت موبائل کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
آر ٹی او کٹھوعہ راج کے تھاپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'نوجوانون کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے تاکہ حادثات کو روکا جا سکیں۔'