ETV Bharat / state

وادی میں سردی کی شدید لہر، دراس میں درجہ حرارت منفی 11.5ڈگری

لداخ میں واقع دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کشمیر میں بھی سردی کی شدید لہر جاری ہے۔

وادی میں سردی کی شدید لہر
author img

By

Published : Nov 20, 2019, 11:42 AM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش یا برف کی پیش گوئی ہے۔موسم کی خرابی کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ اور سرینگر لیہ شاہراہ پر عارضی طور پر ٹریفک معطل رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ قصبہ میں منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل شہر میں رات کو درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ دراس قصبہ، جو 'لداخ کے گیٹ وے' کے نام سے مشہور ہیں کم از کم منفی 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔جس کی وجہ سے یہ جموں و کشمیر اور لداخ خطوں میں سب سے زیادہ سرد ترین مقام ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ شمالی کشمیر میں واقع گلمرگ کا مشہور سکی ریزورٹ کم سے کم منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر میں پہلگام پہاڑی ریزورٹ میں منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم شہر میں رات کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا جو گذشتہ رات کے 11.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

Drass shivers at minus 11.5 as mercury dips in J-K, Ladakh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.