ETV Bharat / state

درجنوں پنچایت نمائندوں نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا - پنچایت کے نمائندوں نے کچھ دن پہلے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

رامبن کے درجنوں پنچایتی نمائندوں نے چند روز قبل اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اس واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ نے پنچایتی نمائندوں سے بات کی جس کے بعد اب پنچایتی نمائندوں نے اپنا استعفٰے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

درجنوں پنچایت نمائندوں نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 11:03 AM IST

جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے دیہی بلاک بانہال اور بلاک رام سو کے درجنوں پنچایتی نمائندوں نے چند روز قبل اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اور اپنا استعفیٰ بی ڈی سی دفاتر میں جمع بھی کرایا تھا۔

اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ضمیر ریشو اور ڈسٹرکٹ پنچایت افسر رامبن اشوک کثوچ و دیگر دیہی ترقی کے افسران متحرک ہوئے اور پنچایتی نمائندوں سے بات کی جس کے بعد اب پنچایتی نمائندوں نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلاک بانہال و رامسو کے درجنوں پنچایتی نمائندوں نے چند روز قبل اپنے عہدے سے تب مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جب مرکزی وزیر برائے دیہات علاقے کے دورے پر آئے اور پنچایتی نمائندوں کو ملاقات کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: 40 سرپنچوں پر مشتمل وفد راجستھان روانہ

اس واقعے سے ناراض پنچایتی نمائندوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے چند ہی سرپنچوں کو وزیر سے ملنے کا موقع فراہم کیا گیا جب کہ ان کے علاقوں میں کئی مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتی نمائندوں کو پنچایتی راج ایکٹ کے تحت جو بھی اختیارات حاصل ہیں۔ ان سے ان تمام اختیارات سے محروم کیا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.