ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سمیت تمام اضلاع میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
اسی مہم کے تحت ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصہ چھاپہ ماری مہم کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ان کے خلاف PSA PITNDPS کے تحت مقدمہ درج کیا-
ڈوڈہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے نام 1 سجاد احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنہ وانڈہ بیلی ڈوڈہ اور 2 مزمل رفیق ولد محمد رفیق گنایء ساکنہ سلطان پورہ بھدرواہ ضلع ڈوڈہ کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ PITNDPS کو منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ان کی سرگرم شمولیت اور ڈویژنل کمشنر جموں کے حکم کے تحت ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ میں بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Miscreants Chopped Apple Trees: شر پسند عناصر نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے
مجرموں کی سرگرمیاں انتہائی نقصان دہ ہیں اور سماج کے لیے سنگین خطرہ ہیں جو کہ پولیس اسٹیشن بھدرواہ اور ڈوڈہ میں ان کے خلاف درج کئی ایف آئی آرز میں ملوث ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سجاد احمد بٹ کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 159/2021 اور ایف آئی آر نمبر 153 2023 تھانہ ڈوڈہ میں درج کیا گیا تھا۔
اسی طرح مزمل رفیق کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 166 2019 اور ایف آئی آر نمبر 60 2023 تھانہ بھدرواہ میں درج کیا گیا۔