جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں اِن دِنوں سیاسی خیموں میں زبردست کشمکش جاری ہے۔ ڈوڈہ میں کانگریس، بی جے پی کے علاوہ این سی کے امیدوار تمام نشستوں سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔
حلقہ انتخاب گھٹ سے نیشنل کانفرنس امیدوار تبسم وانی کی صدارت میں ایک اہم اِجلاس منعقد ہوا ۔
اِجلاس کے دوران کانگریس، بی جے پی کے درجنوں کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی جس میں کہی سرپنچ بھی شامل تھے۔
تبسم وانی نے پارٹی میں شامل ہوئے لوگوں کا والہانہ استقبال کیا اور اُن کے ساتھ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
لوگوں نے بھی نیشنل کانفرنس امیدوار کو اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بتایا کہ وہ گھٹ حلقہ کے تمام علاقوں کی یکساں تعمیر و ترقی کے لیے این سی امیدوار کو اپنا ووٹ دیں گے۔
تبسم وانی نے بھی جیتنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر عوام کی ترقی کا وعدہ کیا ۔