ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں متعدد دکانداروں کو نوٹس - دکانوں پر لوگوں کا کافی رش

قصبہ ڈوڈہ میں اتوار کے روز دکانوں کو بند رکھنے کے ہدایت نامے کے باوجود تقریباً 25 سے 30 دکانداروں نے اس ہدایت کی خلاف ورزی کی۔

ڈوڈہ میں متعدد دکانداروں کو نوٹس
ڈوڈہ میں متعدد دکانداروں کو نوٹس
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 9:46 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تمام کاروباری اِدارے کھل گئے ہیں۔ اس دوران بازار میں دکانوں پر لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ڈوڈہ میں متعدد دکانداروں کو نوٹس

لیبر کورٹ انسپکٹر ڈوڈہ سنیل کمار نے قصبہ میں تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے قصبہ کا دورہ کیا۔انسپکٹر نے اُن تمام دکانوں کو نوٹس جاری کیا ہے جن کو اتوار کے روز بند رکھنے کی ہدایت تھی لیکن اُن کی دکانیں چیکنگ کے دوران کھلی پائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قصبہ ڈوڈہ میں اتوار کے روز دکانوں کو بند رکھنے کے ہدایت نامے کے باوجود 25 سے 30 دکانوں نے اس ہدایت کی خلاف ورزی کی۔

لیبر انسپکٹر نے بتایا کہ 'یہ تمام دکاندار لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ اِن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ لیبر کورٹ میں حاضر ہوں اور اِن کے خلاف جو قانون کے تحت کارروائی ہوگی، کی جائے گی تاکہ مستقبل میں وہ نظم ضبط کے پابند رہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.