ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ڈاکٹر کوروناوائرس سے متاثر

author img

By

Published : Mar 31, 2020, 12:06 AM IST

جموں خطے میں ایک ڈاکٹر کو کورونا وائرس کے لیے مثبت پایا گیا اور وہ ان 11 افراد میں شامل ہیں جن کی آج اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں ڈاکٹر کوروناوائرس سے متاثر
جموں و کشمیر میں ڈاکٹر کوروناوائرس سے متاثر

جموں و کشمیر میں ایک ڈاکٹر کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے والا یہ پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق مرکزی علاقے میں اب تک 49 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں کشمیر سے 37 اور جموں سے 12 افراد کے متاثر ہونے رپورٹ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق متاثر ڈاکٹر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی مائکرو بایولوجی لیبارٹری میں مائکرو بائیوولوجسٹ کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیبارٹری میں ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد جو اس کے رابطے میں آئے ہوئے ہیں انھیں قرنطین منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.