ETV Bharat / state

جموں: مالز، جمز اور تفریحی اداروں کو بند رکھنے کا حکم - کورونا وائرس

جموں خطے میں ضلع انتظامیہ نے 31 مارچ 2020 تک تمام شاپنگ مالز، جمز، سوئمنگ پولز اور تفریحی کلبز میں سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

جموں: مالز، جیمز، اور تفریحی اداروں کو بند رکھنے کا حکم

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 9:01 PM IST

حکمنامے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تفریحی کلبز، سوئمنگ پول اور شاپنگ مالز کو بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سشما چوہان نے اس سے قبل جموں میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے پیش نظر تمام سنیما ہالز کو بند کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ اس کے علاوہ تمام آنگن واڑی سینٹرز اور سنیما ہالز 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

جموں: مالز، جیمز، اور تفریحی اداروں کو بند رکھنے کا حکم
جموں: مالز، جیمز، اور تفریحی اداروں کو بند رکھنے کا حکم

جموں میں ایک 63 برس کی خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ خاتون نے ایران کا سفر کیا تھا اور اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہپستال جموں میں زیرعلاج ہے۔

اس سے قبل جموں، سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری و غیر سرکاری پرائمری اسکولز کو ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.