گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر میں لیگل سروسز اتھارٹی نے محکمہ صحت گاندربل کے اشتراک سے بزرگ شہریوں کے لئے قانونی بیداری مہم اور خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
کیمپ کا انعقاد چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی صدارت میں کیا گیا۔ پرنسپل سیشن جج رتیش کمار دوبے اور سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل محترمہ نصرت علی نے کہا کہ کیمپ کا مقصد بزرگ شہریوں کو مفت قانونی خدمات اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس کے علاوہ اس کا پروگرام کا مقصد بزرگ شہریوں کے حقوق، NALSA (بزرگ شہریوں کے لئے قانونی خدمات) اسکیم، 2016 اور مرکز اور ریاستی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔
لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی سکریٹری ڈسٹرکٹ نصرت علی نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ بزرگ شہریوں سے قانونی اور صحت کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر نصرت علی نے کہا کہ ہر شہری پر لازم ہے کہ وہ اپنے خاندان، معاشرے اور بڑے پیمانے پر قوم کے لئے بزرگ شہریوں کی خدمات کو تسلیم کرے۔بزرگ شہریوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Free Medical Camp in Anantnag اننت ناگ کے لہن دجن علاقہ میں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
ان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا گیا۔بزرگ شہریوں نے بیداری مہم اور طبی کیمپ کی بھی جم کر تعریف کی۔انہوں نے اس کا بھر پور فائدہ اٹھایا۔کیمپ میں 500 سے زیادہ مریضوں کی طبی جانچ کی گئی ۔اس کے علاوہ بزرگ شہریوں کے درمیان ادویات تقسیم کی گئی۔ایلوپیتھک اور آیوش ڈاکٹروں نے انہیں مفید مشورے بھی دیے۔