دورے کے دوران انہوں نے ضلع کے کووڈ اسپتال پزل پورہ، ہوم کورنٹین کہنوسہ کے علاوہ ضلع اسپتال بانڈی پورہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے کئی کووڈ سے متاثرہ افراد سے بات چیت کی اور دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کووڈ سنٹروں کے ارد گرد صاف صفائی رکھنے اور کووڈ ٹیسٹینگ کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
انہوں نے ضلع اسپتال میں ڈیالیسس مشینوں کو جلد استعمال میں لانے کی ہدایت دی اور اس کے لیے محکمہ کو ٹیکنیشنس واگزار کرنے کو کہا۔