مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے افسران کے ساتھ موسمِ سرما کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
صوبائی کمشنر نے راشن، بجلی اور ادویات سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
انہوں نے مرکز کی طرف سے "راحت" پروگرام کو ضلع میں لاگو کرنے کی ہدایت جاری کی۔ میٹگ میں ضلع انتظامیہ کے سربراہ نے جانکاری دی کہ لیفٹننٹ گورنر کے ہدایت پر ضلع میں 20 راحت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔
صوبائی کمشنر جموں نے شاہراہ پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے جائزہ کے بعد کانفرنس حال میترہ میں اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انتطامیہ سے زیر تعمیر منصوبوں کی فوری تکمیل کی ہدایت دی۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زائی خان، ایس ایس پی رامبن انیتا شرما، معاون ڈسٹرکٹ ڈیولپمینٹ کمشنر رامبن نواب دین، معاون ڈپٹی کمیشنر اشوک کمار، ریلوے کے چیف انجینئر اور مختلف محکمہ جات کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔