ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے تحصیلدار کی سربراہی میں ایک ٹیم کو جمعہ کے روز پلوامہ میں اسکولز کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔معائنہ کے دوران، ٹیم نے دیکھا کہ ڈولفن انٹرنیشنل اسکول کوروناوائرس وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام اسکولوں کو بند کرنے کے سرکاری حکم نامے کے خلاف کام کر رہا ہے۔
خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحصیلدار نے اسکول کو سر بمہر کردیا اور کہا کہ سرکاری انتظامیہ کی خلاف ورزی پر اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ نے ضلع کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق کوروانا وائرس کے پیش نظر پلوامہ میں احتیاطی طور پابندیاں عائدکر دی گٸی ہے تاکہ لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھا جاسکیں۔
پلوامہ میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہے۔
چیف ایجوکیشن آفسر پلوامہ چودھری زلفقار حسین نے اسکول سر بمہر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکیں۔