ETV Bharat / state

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں بلاک دیوس کا اہتمام - بلاک دیوس پروگرام میں

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کی نگرانی میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔مقامی باشندوں نے بلاک دیوس پروگرام میں جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔انتطامیہ نے مقامی باشندوں کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 5:53 PM IST

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

پلوامہ:بلاک دیوس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کے علاؤہ تمام ضلع اور سیکٹری سطح کے افسران نے شرکت کی۔ وہی اس پروگرام میں عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو سننا اور شکایات کا فوری حل فراہم کرنا اور مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بلاک دیوس پروگرام کے دوران اٹھائے گئے تمام مطالبات اور شکایات کا مناسب وقت پر ازالہ کیا جائے گا۔

بلاک دیواس پروگرام کے دوران موجود تمام محکموں کے افسران اور نمائندوں نے مرکزی اسپانسر شدہ مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جن سے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اپنے لیے اور دوسروں کے لیے بھی روزگار پیدا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال کے کئی دیہات کا دورہ کیا

مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لوگوں کی شکایات اور مطالبات ان کی دہلیز پر سننے اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا اقدام کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.