جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں انتظامیہ نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے منڈی سب ضلع ہسپتال میں لیبارٹری قائم کی ہے جس سے عوام نے راحت کی سانس لی۔
افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر پونچھ بھی شریک رہے۔
اس دوران سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے نے کہا کہ سب ضلع ہسپتال منڈی میں نمونہ لیبارٹری کا افتتاح ہوا، وہ ضلع انتظامیہ کا اچھا قدم ہے۔
مبشر نے کہا کہ منڈی جیسے دورداراز علاقے میں کورونا وائرس کے نمونے حاصل کرنے کے لیے لیبارٹری یہاں منڈی میں ہی قائم کرنا قابل تعریف کام ہے۔
انہوں نے کہا اس وقت بیرون ریاست سے سینکڑوں مزدوروں کو واپس لایا جارہا ہے جن کو مختلف مقامات پر قرنطینہ میں رکھا گیا۔ منڈی سب ضلع ہسپتال میں ان کے نمونے حاصل کرنا گورنر انتظامیہ کا اچھا قدم ہے۔
انہوں نے بھمر گلی میں بہترین چک پوسٹ قائم کرکے ضلع پونچھ کو گرین زون میں رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی پونچھ راول یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا لڑ رہی ہے اگر چہ ضلع پونچھ گرین زون میں ہے۔لیکن ضلع انتظامیہ کسی بھی خطرے کا انتظار نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پونچھ کے مختلف مقامات پر لیبارٹری کھولی ہیں جیسے کہ سب ضلع ہسپتال مہنڈر، سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ، اور ضلع ہسپتال پونچھ میں نمونہ جانچ لیبارٹری کھولی گئی ہے تاکہ جو بڑی تعداد میں اس وقت بیرون ریاست سے مزدوروں یہاں آئے ہیں ان کے جلد سے جلد جانچ ہو سکے۔
ان کے علاوہ بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نے جانکاری دیتے ہوے کہا آج پہلے ہی دن منڈی تحصیل کے مختلف قرنطینہ مراکز سے آئے ہوئے بیرون ریاست سے آئے ہوئے 47 مزدوروں کے نمونہ ٹیسٹ لئے گئے ہیں ۔