یہ ماسک نہ صرف منہ بلکہ پورے چہرے کو ڈھانپتا ہے تاکہ کورونا کی انفیکشن سے اپنے آپ کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
اس کے علاؤہ ٹرسٹ کے رضاکار جنوبی کشمیر میں لوگوں تک ضروری اشیاء فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں اور اب تک کئی مستحق لوگوں میں امداد بھی تقسیم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام اپنی ضروری اشیاء دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں، تاہم کچھ سرکاری تنظیموں کے سمیت نجی تنظیمں بھی عوام کی ضررویات کو پورا کرنے میں پیش پیش ہے۔